گزشتہ روز پاک فوج پرحملے کی بھارتی میجرنے 3 روز قبل لائیو پروگرام میں دھمکی دی

  • May 9, 2020, 4:46 pm
  • Business News
  • 572 Views

تین روز قبل بھارتی میجر گورو آریا کا لائیو ٹی وی پروگرام میں پاکستان فوج پر حملے کی دھمکی، گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے حملے میں پاکستان کے چھ فوجی جوان شہید ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے دعوے کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ تین روز بھارتی میجر نے لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران کہا کہ پاکستان کی فوج پر حملہ کریں گے جوآئندہ 10 سے 15 دنوں میں متوقع ہو گا۔
گزشتہ روز ضلع کیچ میں پٹرولنگ آپریشن سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ جس سے ظاہر ہو تاہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی بھارتی کی سپانسر کردیا ہے۔ پاکستان مخالف بھارتی ایجنڈا کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔

گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں معمول کاپٹرولنگ آپریشن جاری تھا جب ان پر حملہ کیا گیا۔
پٹرولنگ آپریشن پاک ایران سرحد سے 14 کلومیٹر دور کیا گیا، اس آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے راستے کو روکنا تھا۔ پٹرولنگ آپریشن سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک جواب زخمی بھی ہوا۔ شہید ہونیوالوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی شامل ہیں۔ باقی شہدا میں سپاہی ساجد، سپاہی ندیم،لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات اور نائیک جمشید شامل ہیں۔ نائیک جمشید میانوالی، لانس نائیک تیمور کا تعلق تونسہ شریف، لانس نائیک خضر حیات کا تعلق اٹک، سپاہی ساجد مردان اور سپاہی ندیم کا تعلق تونسہ شریف سے ہے