پاکستان کے سب سے جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

  • May 9, 2020, 4:49 pm
  • Business News
  • 169 Views

گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا، تمام زیر التواء مسائل حل کر دیئے گئے ہیں: چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ

پاکستان کے سب سے جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا، چئیرمین سی پیک اتھارٹی کے مطابق گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا، تمام زیر التواء مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وچئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے، تمام زیر التواء مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر مشینری سے لدھے کنٹینروں کو کلئیر کردیا گیا۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کا بتانا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔
یہ منصوبے مختلف وجوہات کی بنا پر کئی برس سے مکمل نہیں ہو پایا۔

تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے خصوصی دلچسپی لے کر منصوبے کی تعمیر کا جلد آغاز کروانے کی بھرپور کوششیں کیں اور پھر بالآخر ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین گوادر ائیرپورٹ کے منصوبے کی بلاجواز تاخیر پر سخت نالاں تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔ وزیر اعظم نے گزشت برس پہلی مرتبہ گوادر کے نئے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا، جبکہ اس کا تعمیراتی کام اب شروع ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا سب سے جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اس وقت نیا اسلام آباد ائیرپورٹ ملک کا سب سے بڑا اور عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ائیرپورٹ قرار دیا جاتا ہے۔