تیزہواؤں سے اسلام آباد ہوئی اڈے کا ٹرمینل سرک گیا

  • May 10, 2020, 6:28 pm
  • National News
  • 154 Views

فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی تیز ہواؤں اور بارش کے سبب ہوائی اڈے کا ٹرمینل9 اپنی جگہ سے سرک گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹرمینل سرک جانے کے باعث مسافر جہاز لگنے کا انتظار کرتے رہے تاہم بعد ازاں مسافروں کو بی6 لاؤنج سے ای1 لاؤنج منتقل کردیا گیا ۔
پی آئی اے کی پرواز پی کی701 کو بھی ٹرمینل نمبر7پر لگا دیا گیا تھا، پرواز پی کی701 کومانچسٹر روانہ کردیا گیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپنی جگہ سے سرکنے والے ٹرمینل کو بہت جلد اپنی جگہ پر واپس لگا دیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ائرپورٹ کا افتتاح دوسال قبل یکم مئی2018 میں ہوا تھا،19 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہوائی اڈے پر ناقص تعمیر کے سبب نقصانات معمول بن چکے ہیں۔