لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے والے معروف پاکستانی اداکارانتقال کر گئے

  • May 10, 2020, 11:50 pm
  • Entertainment News
  • 151 Views

نامور اداکار اطہر شاہ خان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔اداکار اطہر شاہ خان جیدی طویل عرصے سے شوگر،گردے اور فالج کے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ رضائے الہی سے آج انتقال کر گئے۔اطہر شاہ خان جیدی کی نمازجنازہ گلشن اقبال میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں اہل خانہ اور اہل علاقہ شریک ہوئے۔اطہر شاہ خان مرحوم نے سوگوارن میں اہلیہ اور چار بیٹے چھوڑے ہیں۔

مرحوم اطہر شاہ خان بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور انتقال کے وقت ان کی عمر 77 برس سے زائد تھی۔ آپ 1947 میں خاندان کے ساتھ لاہور اور 1957 میں کراچی منتقل ہوئے۔اطہر شاہ خان کی سپرہٹ ڈرامہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو، جانے دو، برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہاو¿س، ہائے جیدی، کیسے کیسے خواب، با اَدب با ملاحظہ ہوشیار اور دیگر شامل ہیں۔انتظار فرمائیے، وہ سیریل تھی جس نے اطہر شاہ خان کو ’جیدی‘ بنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔