وفاقی وزیرتعلیم نے امتحانات سے متعلق طالب علموں کے خدشات کی وضاحت کردی

  • May 11, 2020, 8:53 pm
  • Education News
  • 159 Views

کوئی ابہام نہیں، تمام بورڈز کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلباء کے امتحانات سے متعلق خدشات کی وضاحت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تمام بورڈز کے امتحانات منسوخ کرنے کے بعد سے ہی مخلتف تعلیمی تنظیموں کی جانب سے اس کو مسترد کر دیا گیا۔
جبکہ یہ خبریں بھی سرگرم رہیں کہ امتحانات لینے پر غور کیا جارہا ہے۔ تاہم اب وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے وضاحت کر دی گئی ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ 80 فیصد طالب علموں کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم جو امتحانات کے نتائج میں بہتری کے خواہاں اور نجی اداروں کے طالب علم ہیں ان کو پرموٹ کرنے کیلئے پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جو جمعہ کے روز واضح کر دی جائے گی ۔




یاد رہے 7 مئی کو پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے جو امتحانات ہورہے تھے، اب یہ امتحانات نہیں ہوں گے بلکہ بلکہ پچھلے سال کے نتائج کو دیکھ کر طلباء کو اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے گا۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جب وباء پھیلی تو وزیراعظم نے ہدایت کی کہ طلباء کی صحت کا خیال رکھا جائے، جس کے باعث تعلیمی ادارے بند کیے گئے اور امتحانات کو جون جولائی تک ملتوی کردیا گیا۔ اسی طرح ہم نے ٹیلی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم تمام فیصلوں پر نظر ثانی بھی کریں گے۔ کل اجلاس میں ہم نے صوبوں کے ساتھ ملکر دو بڑے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایک فیصلہ یہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جو ن کی بجائے 15 جولائی تک بند رکھے جائیں گے۔