بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے تاریخ ساز ہے

  • May 12, 2020, 1:56 am
  • Breaking News
  • 141 Views

بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 16 ہزار ملازمتیں، 4500 میگاواٹ بجلی میسر آئے گی، تربیلا ڈیم کی عمر 35 سال بڑھ جائے گی: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹوئٹ


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹوئٹ، کہتے ہیں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے تاریخ ساز ہے، بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 16 ہزار ملازمتیں، 4500 میگاواٹ بجلی میسر آئے گی، تربیلا ڈیم کی عمر 35 سال بڑھ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باوجوہ نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے تاریخ ساز خبر ہے، یہ ہماری نسلوں کے لیے بہت حوصلہ افزا بات ہے۔ اس منصوبے سے 16 ہزار ملازمتیں، 4500 میگاواٹ بجلی میسر آئے گی، ڈیم کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔
جبکہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے بعد ملک کے سب سے بڑی تربیلا ڈیم کی عمر میں بھی 35 سال کا اضافہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا ہے کہی بھاشا ڈیم کی تعمیر کے آغاز کیلئے تمام مسائل حل کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے بریفنگ لینے کے بعد ڈیم کی فوری تعمیر کے آغاز کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیم کے آس پاس کے علاقے کی سماجی ترقی کے لئے 78.5 بلین خرچ ہوں گے جبکہ ہر سال سیلاب سے ہونے والے اربوں روپے مالیت کے نقصانات سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دیامر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام فوری شروع کیا جائے، تعمیراتی کام میں مقامی سامان اور افرادی قوت کو ترجیح دی جائے، اس سے لوگوں کو روزگار کے بڑے پیمانے پر مواقع ملیں گے اور تعمیراتی شعبہ اور دیگر متعلقہ صنعتیں ترقی کریں گی۔