نیویارک کے گورنر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی طرح سمارٹ لاک ڈاؤن کریں گے

  • May 12, 2020, 2:30 am
  • Health News
  • 227 Views

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست نیو یارک میں پاکستان کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ "نیو یارک کے گورنر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ اختیار کریں گے۔" مراد سعید نے کہا کہ دنیا ہماری پیروی کر رہی ہے لیکن اپوزیشن کو یہ پسند نہیں آرہا ۔

مراد سعید کی تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے واک آؤٹ پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست ہم نہیں پیپلز پارٹی والے کر رہے ہیں، یہ ہمیشہ کی طرح تقریر کرکے بھاگ گئے۔ یہ کنفیوژن پھیلاتے ہیں، سندھ میں ڈاکٹر فرقان ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرگئے لیکن انہیں طبی امداد نہیں ملی۔