پہلی بار ایک خواجہ سرا کو پولیس میں بھرتی کرلیا گیا

  • May 12, 2020, 2:31 am
  • Health News
  • 195 Views

خواجہ سراؤں کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا، پہلی بار پولیس میں ایک خواجہ سرا کو بھرتی کرلیا گیا۔

خواجہ سرا ریم شریف کو راولپنڈی پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے، انہیں راولپنڈی میں ویمن پولیس سٹیشن میں تعینات کیا جائے گا۔ خواجہ سرا ریم شریف کو وہی یونیفارم دی جائے گی جو خواتین اہلکاروں کو فراہم کی جاتی ہے۔

پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو بھرتی کیا گیا ہے، ریم شریف کی بھرتی کا مقصد خواجہ سراؤں کے مسائل حل کرنا ہے، انہیں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے۔