ایس آئی یو کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد سمیت 3 ملزمان گرفتار

  • May 12, 2020, 3:17 pm
  • Breaking News
  • 151 Views

کراچی:اسپیل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 2 مختلف کاررائیوں میں 2 دہشت گرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے 2 مختلف مقامات پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جس میں وفاقی انٹیلی جنس ادارے کے اہلکار بھی شریک رہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ کاررائی کے دوران افغانستان سے تربیت یافتہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کےاسلحہ ودیگرسامان برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 2008 میں انٹیلی جنس بیورو کے 2 افراد کے قتل کا عتراف کیا،گرفتار ملزمان میں نبی گل اور محمدعقیل شامل ہیں، ملزمان نے قتل اور دیگروارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

دوسری جانب پولیس کو انتہائی مطلوب گینگ وار کا کارکن شہزاد عرف چھوٹوگرفتار کر لیا گیا، گرفتارگینگ وار ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ملزم نے 40 سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزم بابا لاڈلا گروپ سمیت دیگر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم نےقتل عزیر بلوچ کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کیے۔