بھارتی گلوکار دلیر مہندی کیساتھ میرا کی امریکامیں شاندار پرفارمنس

  • October 25, 2013, 3:29 pm
  • Entertainment News
  • 251 Views


کراچی(آئی پی این )نامور اداکارہ میرا کی بھارتی گلوکار دلیر مہندی کے ساتھ امریکا کی مختلف ریاستوں میں زبردست پرفارمنس۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ بھارتی گلوکار دلیر مہندی کے ساتھ مختلف ریاستوں میں منعقدہ شوز میں پرفارم کررہی ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے بتایا کہ میری مقبولیت کا گراف دنیا بھر میں پھیل گیا ہے۔ امریکا میں ملنے والی زبردست پذیرائی پر بہت خوش ہوں۔ دلیر مہندی اور میری پرفارمنس پر ہزاروں امریکن جھومنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ امریکا میں ایک مہینے کا دورہ ہے۔ اس کے بعد واپس وطن پہنچنے پر فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لوں گی۔ مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ ریما میرے بارے میں منفی ریمارکس دے رہی ہے۔ ریما کی امریکا میں کوئی ویلیو نہیں ہے۔ وہ پاکستان پہنچ کر بڑے بڑے جھوٹ بول رہی ہے یہاں امریکا میں اسے کوئی نہیں جانتا۔