ملائیشیا، 50روز بعد دکان کھولنے پرچمڑے کی اشیاء پر پھپھوندی دیکھ کر دکاندارحیران

  • May 16, 2020, 12:57 am
  • COVID-19
  • 375 Views

ملائیشیا میں 50 روز بعد شاپنگ مالز کھل گئے، چمڑے کی اشیاء پر پھپھوندی (فنگس ) دیکھ کر دکاندار حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی طرح ملائیشیا میں بھی سخت لاک ڈاؤن کیا گیا اور شاپنگ مالز کو بند کردیا گیا۔ کورونا کی وبا آنے سے ہر ملک متاثر ہوا ہے، کچھ لوگ کورونا کا شکار ہو کر متاثر ہوئے اور کچھ لوگ اس کے باعث ہونے والی معاشی بدحالی سے پریشان ہیں ۔
تاہم ملائیشیا میں بھی تاجر برادری کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، مگر ملائیشن حکومت کی جانب سے بالاآخر شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔انہیں میں سے ایک شاپنگ مال میں چمڑے کی دکان کا مالک اس وقت دھنگ رہ گیا جب اس نے دیکھا کہ لیدر کے سامان پر پھپھوندی (فنگس ) لگ چکی ہے۔

ند جگہوں پر ہوا میں نمی کے آجانے سے پھپھوندی بڑھتی ہے۔
اس شاپنگ مال کے ساتھ بھی کچھ ا یسا ہی ہوا۔ 50 دن تک بند رہنے کے بعد ایئر کنڈیشنر بھی نہیں چلایا گیا اور جب مالک دکان کھولنے آیا تو حیران رہ گیا۔ چمڑے کے تمام سامان کو پھپھوندی لگ چکی تھی۔

خوش قسمتی سے ،اس سے سامان کے معیار پر کوئی اثر نہیں پڑا اور انہیں تیل سے صاف کرکے پالش کیا جاسکتا ہے اور دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کے لئے رکھا جا سکتا ہے ۔
جبکہ ملائیشن حکومت کی جانب سے شاپنگ مالز کھولنے کے فیصلے کے ساتھ ایس او پیز بھی جاری کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امید ہے مالز احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔

شاپنگ مالز میں آنے والوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، ہر دکاندان اپنے کسٹمر کے ساتھ سینیٹائز کرائے گا۔ تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔