بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداروں سمیت 750 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

  • May 16, 2020, 1:34 am
  • COVID-19
  • 1.63K Views

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم علی کے جلوس پر حکومت کی جانب سے مکمل طورپر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم حکومتی احکامات کی پاسداری نہ کرنے اوردفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بروری پولیس تھانہ نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداروں سمیت 750 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ایف آئی آر میں 269-109-511-325-149-147-291-188 کے تحت دفعات درج کی گئی ہیں مقدمہ میں نامزد افراد نے جلوس پر پابندی کے باوجود ہزارہ ٹاﺅن سے یوم علی کا جلوس نکلا ایف آئی آر کے مطابق عاشق حسین ‘ اصغر ‘ علی جان ‘ امتیاز ‘ سجاد ‘ کاظم ‘ امان ‘ سید عباس ‘ بھیا ‘ فیض محمد ‘ سکندر ‘ سجاد حسین ‘ جعفرحسین ‘ گل علی ‘ اعجاز سمیت 750 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے نامعلوم افراد کی شناخت سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے کی جائے گی ۔