پی ٹی سی ایل ڈاوٗن ہونے سے تمام امور متاثر

  • May 16, 2020, 2:16 am
  • Science & Technology News
  • 162 Views

پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک گزشتہ ایک ہفتے سے غائب، DSL ڈاون نے تمام امور کو متاثر کردیا، ذمہ داران منظر عام سے غائب ہیں، لائن مین کی عدم توجہی اور آفس میں بیٹھے ذمہ داران کی فرائض میں غفلت معمول بن چکی ہے، جبکہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک نہ ملنے سے اوتھل میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صارفین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے اوتھل بازار ہندو محلہ لائن پر ڈی ایس ایل ڈاون ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے تاہم رابطہ کرنے کی بار بار کوشش کی گئی لیکن حب اور اوتھل آفس میں رابطہ ہونے کے باوجود سسٹم کو ٹھیک کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی، دوسری جانب حالیہ لاک ڈاون کے دوران نافذ ایمرجنسی میں PTCL کے سگنل غائب ہونا حیران کن ہے انہوں نے پی ٹی سی ایل بلوچستان، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ، ہیڈ آفس کے اعلیٰ آفیسران سے مطالبہ کیا کہ اوتھل میں پی ٹی سی ایل لائنوں کی فنی خرابی دور کرکے فوری نیٹ ورک بحال کرائے جائیں اور صارفین کی سہولیات کے لئے اقدامات کئے جائیں لائنیں خستہ حال ہونے کے سبب نئے صارف اوتھل میں PTCL جوائن نہیں کر رہے ہیں جس سے محکمے کو نقصان کا خدشہ ہے اور فرائض میں غفلت بھرتنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔