’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ پاکستان سے ملنے والی محبت کی شکرگزار

  • May 16, 2020, 6:16 pm
  • Entertainment News
  • 152 Views

ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ نے پاکستان سے ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی ترکش ڈرامہ سیریل میں بانو چیچک خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایزگی ایسما نے پاکستان سے ملنے والی بے پناہ محبت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پر پاکستانی مداح کے کے کمنٹ کو سراہا جس میں مداح نے بتایا کہ پاکستان میں یہ سیریز بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔اور اس سیریز نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔پاکستانی فین کے محبت بھرے پیغام پر انتہائی شائستگی سے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے جوابی کمنٹ میں پاکستان کو پر جوش انداز میں اپناتے ہوئے ہیلو کہا اور پاکستان سے ملنے والے پیار اور تعریفوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ مشکل دنوں میں پاکستانیوں کو خوش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ خوش پرامن اور صحت مند

واضح رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی ڈرامہ دیریلیش ارطغرل نے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل ہی مقبولیت حاصل کر لی تھی ، تاہم اس نے پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں کو اس وقت چھوا جب پاکستان ٹیلی ویژن نے حکومتی احکامات پر یہ ڈرامہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ارطغرل غازی کی پہلی قسط 25 اپریل کو نشر ہوئی اور 14 مئی کی رات تک یو ٹیوب پر 2 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے، مجموعی قسطوں کو 15 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔ اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ارطغرل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت نے میرے پاس تم ہو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارظغرل غازی کی اب تک 20 قسطیں نشر ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں ہر کوئی ارطغرل غازی کے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔
پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہ ڈرامہ پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں میں ڈرامہ بنانے والے ملک کوئی پیچھے چھوڑدیا۔ ۔ ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیا جانے یہ ڈرامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا رہا ہے۔ اس ڈرامے کی پہلی قسط کو ٹی آر ٹٰی پر5 سالوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا جبکہ پاکستانی یوٹیوب چینل پر پہلی قسط کو صرف تین ہفتوں میں 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔