3بچوں کے باپ کی موبائل فون پر لڑکی سے دوستی کا بھیانک انجام

  • May 16, 2020, 6:34 pm
  • Breaking News
  • 245 Views

موبائل فون پر دوستی نے تین بچوں کے باپ کی جان لے لی۔پولیس نے قتل کے مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جو آپس میں سگے بھائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر موبائل فون پر فرینڈشپ نے 3 بچوں کے باپ کی جان لے لی ہے۔بہن سے موبائل فون پر دوستی رکھنے کے جرم میں ملوث تین بچوں کے باپ کو بھائیوں نے اغوا کے بعد قتل کردیا تھا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مقتول کو پہلے اغواہ کیا اور اس کے بعد قتل کرکے نعش ملیر ندی میں پھینک دی تھی۔پولیس نے مقتول عمران کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر نعش ملیر ندی سے برآمد کی ہے۔نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی برآمد ہونے والی نعش سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل سے قبل اس پر شدید تشدد کیا گیا تاہم حتمی بات پورسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوگی۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ مقتول عمران کی ملزمان کی بہن سے گزشتہ آٹھ سال سے دوستی تھی جبکہ وہ تین بچوں کا باپ اور پیشے کے اعتبار سے ہئیر ڈریسر تھا۔ملزمان میں سے وسیم نامی شخص کراچی پولیس کا اہلکار ہے اور تھانہ کورنگی ٹاؤن میں تعینات ہے۔مقتول عمران کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
قبل ازیں شیخوپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھاہاں بڑے بھائی نے محبوبہ کے کہنے پر اپنے سگے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا تھا۔ش آیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکے ایک ہی لڑکی کو پسند کرتے تھے۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس نے کیس کی تفتیش کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا۔اور مقتول کے موبائل ڈیٹا سے شواہد اکٹھے کیے گئے جس کے بعد ملزمہ اقرا کو ٹریس کیا گیا۔