کورونا کے باعث بند پاک افغان سرحد کھول دی گئی

  • May 17, 2020, 12:05 am
  • National News
  • 227 Views

وزارت داخلہ نے افغانستان کے ساتھ سرحد کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق طورخم اور چمن کے مقامات سے سرحد ہفتے میں 6 روز کھلی رہے گی۔

پاک افغان سرحد کھولنےکافیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر(این سی اوسی) کے15مئی کےاجلاس میں کیا گیا۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرحد کو کھول دیا گیا ہے جو ہفتے میں 5 دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کے لیے کھلی رہےگی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے جب کہ پاکستان سے افغانستان جانے والے شہریوں کے لیے بھی سرحد کھل گئی ہے۔