افغان طالبان نے بھی بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

  • May 17, 2020, 5:55 pm
  • World News
  • 290 Views

کابل: افغان طالبان نے بھی بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، چیف ثالث افغان طالبان عباس استنکزئی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ منفی کردار ادا کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے چیف ثالث عباس استنکزئی نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد اور حمایت کی، بھارت نے شروع ہی سے افغانستان میں منفی کردار ادا کیا ہے۔

عباس استنکزئی نے کہا کہ طالبان افغانستان میں بھارت کے کردار کا خیر مقدم کرتے اگر وہ افغانستان کے عوام کے مفاد میں ہوتے، بھارت نے گزشتہ چالیس سال سے افغانستان میں منفی کردار ادا کیا، اور کرپٹ عناصر کے ساتھ معاشی، فوجی اور سیاسی تعلقات رکھے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

چیف ثالث کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے اگر بھارت اپنا منفی رویہ تبدیل کرے، افغان میڈیا کے مطابق بھارت کو افغان امن عمل کا حصہ بنانے کے لیے امریکی نمایندے زلمے خلیل زاد نے بھارتی قیادت سے ملاقات بھی کی ہے۔

دوسری طرف آج افغان صوبے پکتیکا میں فورسز اور طالبان کے درمیان ایک شدید جھڑپ میں 31 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں، افغان محکمہ دفاع کے مطابق فورسز کی جانب سے فضائی کارروائی میں 31 طالبا ن مارے گئے گئے جب کہ 21 زخمی ہوئے۔