بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد کی،افغان طالبان

  • May 17, 2020, 8:16 pm
  • World News
  • 171 Views

دوحا:افغان طالبان کے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عباسی استنکزئی نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد کی۔

افغان طالبان کے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عباس استنکزئی نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویومیں بھارتی چہرہ بے نقاب کردیااوربھارتی عوام کو افغانستان میں بھارت کی سازشوں سے آگاہ کیا۔

عباس استنکزئی نے کہاہے کہ بھارت نےافغانستان میں ہمیشہ منفی کرداراداکیااور ہمارے غداروں کی مدد کی۔

افغان طالبان کے سربراہ نے مزیدکہاکہ اگر بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کیلئے تیار ہوجائیں گے۔