امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10سالہ پاکستانی نزاد امریکی لڑکی کو ہیرو قرار دیدیا

  • May 18, 2020, 1:07 am
  • World News
  • 167 Views

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10سالہ پاکستانی نزاد امریکی لڑکی کو ہیرو قرار دیدیا۔
اتوار کو امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ کے مطابق امریکی صدر نے کورونا وائرس کے ہیروز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران 10 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی لیلیٰ خان کو ہیرو تسلیم کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ لیلیٰ نے مقامی طبی کارکنوں اور فائر فائٹرز کو 100 کوکیز کے باکس پیش کئے تھے۔