پاکستانی طالبعلموں کی وطن واپسی پرجہاز میں وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی

  • May 18, 2020, 8:27 pm
  • National News
  • 92 Views

خصوصی پرواز چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کو لے کر پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان آنے والے طالب علموں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چین میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔پرواز پی کے 8882 چین میں موجود 250 سے زائد طالب علموں کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچائے گی۔
روانگی سے قبل پاکستانی طالب علموں کی ایئرپورٹ پر مکمل طبی جانچ کی گئی۔تمام طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ سرٹیفیکیٹ ایئرپورٹ انتظامیہ نے چیک کیے۔طیارہ آج شام اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔پاکستانی طالبعلموں کو کلیئرنس کے بعد جہاز میں سفر کی اجازت دی گئی۔پاکستانی طالبعلموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے جہاز میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ حکومت نے چین میں پھنسے طلباء کو وطن واپسی کیلئے رعایتی قیمت پر ائیر ٹکٹس دینے کا اعلان کیا تھا ۔ترجمان اوورسیز پاکستانیز کے مطابق وزارت اوورسیز نے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے پلان ترتیب دے دیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاکہ ووہان میں پھنسے طلباء کیلئے ائیر ٹکٹ صرف 50ہزار روپے کا ہوگا، حکومت پاکستان 18مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی۔
انہوںنے کہاکہ چین میں پھنسی300طلباء کو وطن واپس لایا جائے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے طلباء کے والدین نے ملاقات کی ،طلباء کی واپسی کیلئے حکومتی سہولتوں پر والدین کو اعتماد میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق والدین کی جانب سے حکومتی اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ۔ زلفی بخاری نے کہاکہ ووہان کے طلباء نے سب سے زیادہ مشکل وقت برداشت کیا، 6ماہ میں طلباء اور والدین نے تکالیف برداشت کیں،مشکل وقت میں والدین کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے ہیں۔زلفی بخاری نے کہاکہ کم قیمت پر ائیر ٹکٹ کی فراہمی سے طلباء اور والدین کی حوصلہ افزائی ہو گی۔