چیف جسٹس نے پورے ملک کے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم دے دیا

  • May 18, 2020, 8:30 pm
  • National News
  • 71 Views

چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک بھر کے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ہے جس میں ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کیا کورونا خود بتاتا ہے کہ میں ہفتے اور اتوار کو نہیں آوں گا؟ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے ملک بھر کے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کراچی کی تمام مارکیٹیں بھی کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس گلزار احمد نے چھوٹی مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بھی کھولنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنرکراچی کو مارکیٹیں اور دکانیں سیل کرنے سے روک دیا ہے۔ بات کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دکانیں سیل کرنے کے بجائے ایس او پیز پر عمل کروائیں۔
ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تاجروں سے نہ ہی کوئی بدتمیزی کرے گا اور نہ ہی کسی قسم کی رشوت لی جائے۔ چیف جسٹس نے دکانیں اور مارکیٹیں بند کرنے اور سیل کرنے کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہی رہا تو کہیں تاجر کورونا کی بجائے بھوک سے نہ مر جائیں۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کسی بھی دکان اور مارکیٹ کو سیل کرنے سے منع کرنے کے علاوہ تاجروں سے تعاون کرنے کا کہا گیا ہے۔
اس سے قبل کراچی کے تاجروں نے افطاری کے بعد بھی کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا تھا۔ کچھ دن قبل حکومت نے مقررہ اوقات میں کاروبار کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اس کے بعد لوگوں کے رش نے صورتحال مزید سنجیدہ کر دی تھی جس کے بعد تاجروں نے کاروبار 24 گھنٹے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان تمام باتوں کے بعد بھی تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد اب سپریم کورٹ نے کراچی سمیت ملک بھر کی تمام مارکیٹیں کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔
مارکیٹوں کے علاوہ چیف جسٹس نے ملک بھر کے شاپنگ مالز بھی کھولنے کا حکم دیا ہے اور چھوٹے کاروباروں کو ہفتے اور اتوار کو بھی کھولنے کی اجازت دی ہے۔ اس حوالے سے چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنرکراچی کو مارکیٹیں اور دکانیں سیل کرنے سے روک دیا ہے۔ بات کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دکانیں سیل کرنے کے بجائے ایس او پیز پر عمل کروائیں۔ ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تاجروں سے نہ ہی کوئی بدتمیزی کرے گا اور نہ ہی کسی قسم کی رشوت لی جائے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ہے جس میں چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کراچی کی مارکیٹیں کھولنے کا حکم دیا ہے۔