عمران اسماعیل نے کورونا کو شکست دینے کے لیے اپنا تجربہ بتا دیا

  • May 18, 2020, 8:31 pm
  • National News
  • 206 Views

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا کو شکست دینے کے لیے اپنا تجربہ بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کو شکست دینے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے۔سنا مکی اور ادرک کے پانی کے استعمال سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔گورنر سندھ نے 17 دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اپنا تجربہ شئیر کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہی ہو ،احتیاطی اختیار کرکے وبا کو شکست دی جا سکتی ہے۔کورونا وائرس کا کوئی مخصوص علاج نہیں تھا ہم آپ کو معالج سے رابطے میں رہنا پڑتا ہے۔گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا مریضوں کو جڑی بوٹیوں کے استعمال سے فائدہ ہوگا۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ کا عرصہ آپ کو خود احتسابی کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس عرصہ میں قرآن کا ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کیا۔ قرنطینہ کے دوران آپ کو خالق حقیقی سے قریب ہونے کا موقع دستیاب ہوتا ہے۔ اگر کسی کو کورونا ہوجائے تو ہمت نہ ہاریں، اس کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح بہت کم ہے۔ اگرچہ 14 سے 15 دن کا عرصہ آپ سب سے دور ہوتے ہیں، لیکن اس دوران آپ کئی ایسے کام کرسکتے ہیں جن کا آپ کو معمول کی زندگی میں موقع نہیں ملتا میرے لئے یہ عرصہ بہت مشکل ضرور تھا، لیکن برا تجربہ نہیں تھا ۔
قرنطینہ کے دوران ایک نئی دنیا کے ساتھ آپ کا رابطہ ہوتا ہے، ۔ اس عرصہ کے دوران میرے وڑن میں اضافہ ہوا ہے۔ اللہ نے ہر چیز کسی نہ کسی مصرف کے لئے بنائی ہے ۔مجھے بھرپور یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان 17 دنوں میں مجھ سے ایسی ٹریننگ کروائی ہے جو آئندہ کام آئے گی۔ اس عرصہ کے دوران اپنے لئے دعائیں کرنے والے افراد کا مشکور ہوں۔واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اپنی صحت کے لئے دعا کرنے والوں کا مشکور ہوں اور جلد کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازما عطیہ کروں گا۔