حیرت ہے لوگوں کو بچوں کی صحت سے زیادہ نئے کپڑوں کی فکر ہے، سعیدغنی

  • May 18, 2020, 8:51 pm
  • National News
  • 112 Views

کراچی : صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ آج شاپنگ مال اور بازار نہ کھولنے پر ہماری سرزنش ہورہی ہے، حیرت ہے لوگوں کو بچوں کی صحت سے زیادہ نئے کپڑوں کی فکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کرونا وائرس لاک ڈاوٗن کے دوران شہریوں کے گھروں سے بلا ضرورت نکلنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آج شاپنگ مال اور بازار نہ کھولنے پر ہماری سرزنش ہورہی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حیرت ہورہی ہے کہ لوگوں کو بچوں کی صحت سے زیادہ نئے کپڑوں کی فکر ہے، کل خدانخواستہ اسپتالوں میں جگہ، ڈاکٹرز کم ہونے پر بھی سرزنش ہوگی۔

صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ہی ہم سب پر اپنا رحم فرمائے۔

خیال رہے کہ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے پابند ہیں لہٰذا عدالتی حکم کے مطابق ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں کھول دیں گے، شاپنگ مالز بند رکھنے کا فیصلہ این سی سی کا فیصلہ تھا۔

سعید غنی نے کہا کہ شاپنگ مالز سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر ابھی دیکھا نہیں ہے، پوری کوشش کریں گے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہو۔