کراچی: معمولی جھگڑے پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

  • May 19, 2020, 11:44 am
  • Breaking News
  • 238 Views

کراچی میں بھائیوں کے درمیان معمولی بات کے جھگڑے پر ایک بھائی نے طیش میں آکر دوسرے بھائی کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا اور واقعہ کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا رنگ دیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز چھریوں کے وار سے قتل ہونے والے نوجوان کو محمد علی کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل نہیں کیا گیا بلکہ مقتول کو اس کے سگے بھائی نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کا اپنے بھائی عمر سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر بھائی کو قتل کردیا اور اپنے چھوٹے بھائی اور والدہ ڈرایا کہ اگر پولیس کو بتایا تو انہیں بھی ایسے ہی مار دے گا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے دورے پر پولیس کو کوئی شواہد نہیں ملے تو مقتول کے گھر کی تلاشی لی گئی اور آلہ قتل برآمد کرکے قاتل بھائی سے تفتیش کی گئی تو اس نے سب اگل دیا۔