اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کا بھائی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

  • May 20, 2020, 1:47 am
  • COVID-19
  • 140 Views

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کے بھائی میاں سریر حسین کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کرگئے۔میاں سریر حسین 2 دن سے حیات ا?باد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ائی سی یو وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔میاں افتخار حسین نے اپنے بھائی میاں سریر حسین کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ میاں سریر حسین کورونا کاشکار تھے اور حیات ا?باد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ائی سی یو وارڈ میں 2 دن سے زیرِ علاج تھے۔اپنے بھائی اور عوام کے ساتھ میل جول کی وجہ سے ان کا اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی 9 مئی کو مثبت آچکا ہے اور انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کیا ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے تاہم عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔