ایف سی کی شہید ہونے والوں اہلکاروں کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ

  • May 20, 2020, 2:08 am
  • National News
  • 282 Views

ایف سی کی شہید ہونے والوں اہلکاروں کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ
گزشتہ روز مند میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید اہلکار کی نماز جنازہ سبی کے تلی میں ادا کردی گئی
سبی(انفارمیشن ڈیسک) ایف سی کے شہید ہو نے والے اہلکاروں کی نما زہ جنا زہ ادا کردی گئی لاشیں آبائی علاقوں کے لئے روانہ کچ مند میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید اہلکار کی نماز جنازہ سبی کے تلی میں ادا کردی گئی قومی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علا قے پیر غائب اور کیچ (مند) کے علا قے میں سات ایف سی اہلکاروں کی نمازہ جنازہ مچھ اور سبی کے علا قے تلی میں ادا کردی گئی کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس سمیت ایف سی کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شر کت کی جبکہ تلی میں کیچ مند کے علا قے میں شہید ہونے والے اہلکار امداد علی کی نمازجنا زہ ادا کی گئی جس میں ونگ کما نڈر تلی سمیت ایف سی کے جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی قبل ازیں امداد علی کا جسد خاکی تلی پہنچا تو اس موقع پر رقت آمیز منا ظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی نماز جنازہ کے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی قومی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان تلی میں سپردخاک کردیا گیا شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی تلی میں ان کے گھر جاری ہے واضح رہے کہ پیر غائب کے مقام پر دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا۔