فیس بک کے میسج کو بغیر Seen کیسے پڑھا جاسکتا ہے؟‌طریقہ سامنے آگیا

  • May 20, 2020, 11:14 am
  • Science & Technology News
  • 181 Views

سان فرانسسکو: انٹر نیٹ کی سب سے بڑی کمپنی فیس بک کا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے بیشتر صارفین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے دوست کا بھیجا گیا پیغام پڑھ لیں اور اُس کو معلوم نہ ہوسکے۔

ویسے تو فیس بک کی جانب سے میسنجر میں یہ سہولت متعارف کرائی گئی ہے کہ جب ایک صارف دوسرے دوست کو میسج کرتا ہے اور سامنے والا اُسے پڑھ لیتا ہے تو اُس پر سین Seen لکھا آجاتا ہے جس کا مطلب کہ پیغام کو دیکھ لیا گیا ہے۔

فیس بک کا صارف جب ڈیسک ٹاپ یا موبائل میسنجر سے پیغام بھیجتا ہے تو سامنے والے کو موصول ہوتے ہی دو کلک نمودار ہوتے ہیں ۔

مگر متعدد صارفین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ میسج کو پڑھ لیں اور اس کا سامنے والے کو علم بھی نہ ہوسکے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس طرح میسج پڑھنے کا بہت آسان طریقہ ہے جس کے لیے صارفین کو غیر معروف پلگ ان انسٹال کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس پلگ ان کا نام ’ان سین فار فیس بک’ (Unseen For Facebook) ہے، جسے گوگل کروم میں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر لیا جائے تو پھر کروم میں فیس بک استعمال کرنے والے صارفین اپنے دوستوں کے پیغام کو خاموشی سے پڑھ سکتے ہیں۔

صارف اپنی مرضی کے مطابق پلگ ان کو آن یا آف بھی کرسکتا ہے۔

طریقہ استعمال

جب صارف گوگل کروم میں فیس بک لاگ ان کرے گا اُس کے بعد اُسے پلگ ان کو ان ایبل کرنا ہوگا، جیسے ہی یہ ان ایبل ہوگا تب آپ بھیجے گئے پیغامات کو خاموشی سے پڑھ سکتے ہیں۔