سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 17 اموات

  • May 20, 2020, 4:14 pm
  • COVID-19
  • 118 Views

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید17 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 1017 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 6164 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 1017 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 964 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 904 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کے13003مریض زیر علاج ہیں،11516 گھروں،809 مراکز، اسپتالوں میں678 زیرعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 19 واں ملک بن گیا ہے، چند دن قبل تک پاکستان بیسویں نمبر پر تھا، ملک میں اب تک 45,898 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ وبا اب تک 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔