آصف علی زرداری 5 بیماریوں میں مبتلا، کورونا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں پر پابندی

  • May 21, 2020, 11:48 am
  • Breaking News
  • 252 Views

سابق صدر آصف علی زرداری مخلتف بیماریوں میں مبتلا، کورونا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے مخلتف بیماریوں میں مبتلا ہونے انہیں غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا ہے، تاہم اہم شخصیات اور بچے سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے ملاقاتیں کر سکتے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری دل، شوگر ،بلڈ پریشر، ہاتھوں میں رعیشہ اور ریڑھ کی ہڈھی کےمرض میں مبتلا ہیں۔ جن کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کررہی ہے۔ تاہم اس ٹیم کی نگرانی ڈاکٹر عاصم کو سونپی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ملک سے باہر جا کر علاج کرانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
ترجمان آصف علی زرداری عامر فدا پراچہ کا کہنا ہے کہ جیل میں رہنے کے دوران انہیں بہتر سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

بکتر بندھ گاڑی میں عدالت لانے پر ان کی مہروں کی تکلیف میں بھی اضافہ ہو گیا۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی موت کی زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کی موت کی خبریں بےبنیاد اور من گھڑت ہیں،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
آصف انہوں نے کہا کہ چند روز سے سوشل میڈیا پر آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خبریں زیرگردش ہیں۔ جس پر میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی کمر میں تکلیف رہتی ہے، کمزوری کی وجہ سے ان کے ہاتھ بھی کانپتے ہیں۔ واضح رہے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لے کرجارہے ہیں۔