پنجاب میں اساتذہ کو گندم کی سمگلنگ روکنے پر مامور کرنے کا فیصلہ

  • May 21, 2020, 12:47 pm
  • National News
  • 133 Views

کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہیں تاہم پنجاب حکومت نے گھر بیٹھے اساتذہ سے ڈیوٹی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ماضی میں قدرتی آفت میں امدادی کام، الیکشن اور مردم شماری کی ڈیوٹی اساتذہ دیتے رہے اور اب اساتذہ کو گندم کی سمگلنگ روکنے پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اساتذہ گندم سپلائی روکنے کے لیے بنائے گئے ناکوں پر ڈیوٹی دیں گے تاہم اساتذہ نے گندم سمگلنگ پر ڈیوٹی، روکے گئے کنوینس الاو¿نس بحالی سے مشروط کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر پنجاب کی سرحد پر صوبوں کی وزارت خوراک نے مانیٹرنگ کے فرائض سر انجا دینا تھے تاہم اب اس میں اساتذہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چند اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بند سفری الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں حکومت نے ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اضافی ڈیوٹی سے گھبراتے نہیں ہیں لیکن ہمیں انسداد سمگلنگ جیسے تکنیکی کام کا تجربہ نہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں حکومتی امور چلانے کیلئے تمام سرکاری ملازمین سے کام لیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث اساتذہ سے دیگر ڈیوٹیاں لے رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے بھی اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگتی رہی ہیں۔