ن لیگ کے رہنما راجہ فیصل زمان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے

  • May 21, 2020, 2:28 pm
  • COVID-19
  • 118 Views

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فیصل زمان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں برارکوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ فیصل زمان،سفیر اور ظہیر نامی افراد جاں بحق ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر لگنے سے پیش آیا جس کے باعث گاڑی دریائے کنہار میں جاگری۔
تینوں افراد کی نعشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے راجہ فیصل زمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیراعظم ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن فیصل زمان راجہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے فیصل زمان کے انتقال کو جماعت اوریوتھ ونگ کے لیے بڑا نقصان قراردیا ہے اور دعا کی کہ اللہ رب العزت انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔