اردو ڈبنگ میں ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی آواز کس کی ہے؟ کردار سامنے آ گئے

  • May 22, 2020, 2:32 pm
  • Entertainment News
  • 200 Views

اردو ڈبنگ میں ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی آواز کس کی ہے؟ کردار سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز دیرلیش ارطغرل نے ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ تاہم ڈرامے میں دو پسندیدہ کرداروں ارطغرل اور حلیمہ سلطان کو آواز دینے والے کردار بھی سامنےآ گئے ہیں، اس حوالے سے قومی ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے چیف مارکیٹنگ اینڈ اسٹریٹیجی آفسر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس ڈرامے کی ڈبنگ کیلئے نجی ادارے کو منتخب کیا گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ وائس اوورآرٹسٹوں کے انتخاب کا ذمہ بھی نجی کمپنی کے ذمہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آرٹسٹوں کی صلاحیت دیکھ کر فیصلہ کیا گیا کہ ارطغرل کی اردو ڈبنگ احتصام الحق ، جبکہ حلیمہ کی اردو ڈب کرن راجپوت کی آواز میں کی گئی ۔

دوسری جانب ارطغرل غازی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے معروف ترکش اداکاروں کو بھی پاکستان میں اپنے ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ ہوچکا ہے اور اب تک کئی اداکار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کر چکے ہیں۔
کئی اداکاروں نے پاکستانیوں کی محبت دیکھتے ہوئے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا اور جلد ہی یہاں آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔ارطغرل غازی کے سلیمان شاہ نے پاکستانیوں کی محبت پر اظہار تشکر کے لیے منفرد طریقہ بنایا۔ارطغرل غازی میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا کردار ادا کرنے والے اداکار سردار گوکخان نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اردو میں اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے پیغام لکھا اور کہا کہ میرے پیارے پاکستانی دوستو آپ کی دلچسپی اور پیار کے لئے بہت شکریہ۔ساتھ ہی انھوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے اپنا پیغام پاکستان کی قومی زبان اردو اور ترکش زبان میں تحریر کیا۔سردار گوکخان نے ارطغرل غازی دیکھنے اور ڈرامے کے تمام کرداروں کو سراہانے پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔