پی آئی اے طیارہ حادثہ، بد قسمت مسافروں کے نام سامنے آگئے، کتنے بچے شامل ہیں؟ جان کر آنسو نہ رکیں

  • May 22, 2020, 5:23 pm
  • Breaking News
  • 294 Views

کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی کے طیارے کے بدقسمت مسافروں کے نام سامنے آگئے۔

فہرست کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں مسافروں کی مجموعی تعداد 91 تھی ۔ طیارے میں 51مرد سوار تھے ، پی کے 8303 کی بدقسمت فلائٹ میں 9 بچے بھی موجود تھے جبکہ 31خواتین بھی اسی طیارے میں موجود تھیں۔

طیارہ ملیر کینٹ کے علاقے کی شہری آبادی میں گر کر تباہ ہوا ہے جس کے باعث طیارے پر موجود تمام مسافروں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ طیارہ حادثے کی وجہ سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔