پائلٹ نے خود فضا میں چکر کاٹنے کا فیصلہ کیا

  • May 22, 2020, 5:31 pm
  • Breaking News
  • 151 Views

#Karachi #AirBus #PlaneCrash #PIAcrash #PK8303 #PIA #HamaraQTA
#NewsUpdate

پائلٹ کو بتایا گیا دونوں رن وے کلیئر ہیں لیکن انہوں فضا میں چکر کاٹنے کا فیصلہ کیا،پائلٹ نے کہا کہ ٹیکنیکل مسئلہ ہے۔ چیئرمین پی آئی اے


سی ای او پی آئی اے کا طیارہ حادثہ سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔ارشد ملک کا کہنا ہے کہ آج کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔اے ٹی سی کی طرف سے پائلٹ کو کہا گیا ہے کہ دونوں رن وے خالی ہیں۔اے ٹی سی نے کہا کہ کسی بھی رن وے پر لینڈ کر سکتے ہیں۔پائلٹ نے گو راؤنڈ جانے کا فیصلہ کیا۔پائلٹ نے کہا کہ جہاز میں ٹیکنیکل مسئلہ ہے۔
جہاز میں کیا ٹیکنیکل مسئلہ ہوا تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے بعد جہاز میں خرابی کا پتہ چل سکے گا۔چیئرمین پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پائلٹ کو بتایا گیا کہ دونوں رن وے کھلے ہیں لیکن پائلٹ نے فضاء میں چکر کاٹنے کا فیصلہ کیا۔ کیا۔



واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے بالکل تیار تھا۔ پائلٹ نے لینڈنگ کا سگنل بھی دے دیا تھا۔ لیکن طیارے کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا اور ماڈل کالونی کی آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی ابتدائی وجوہات تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے کہ لینڈںگ کے دوران طیارے کے پہیے نہیں کھل رہے تھے۔ طیارہ گرنے سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
جبکہ جس چھت پر طیارہ گرا ہے۔ اس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ طیارہ گرنے کے ساتھ ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔ جس سے آسمان پر دھوئیں گے بادل بن گئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی ہے۔ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ اور ماڈل کالونی کے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ جبکہ ہسپتالوں میں عملے کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ طیارے میں لگی آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ مصروف ہے۔ رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تاکہ لوگوں کو طیارے کے ملبے کے قریب جانے سے روکا جا سکے۔