عمران خان نے جہانگیر ترین سے لی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس کردی

  • May 22, 2020, 5:38 pm
  • National News
  • 139 Views

وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے لی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس کردی،تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی فخر درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر کے مطابق عمران خان نے جہانگیر ترین سے لی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس کردی ہے۔بہت اچھی بات ہے۔لیکن وہ پچھلے دس سال سے جہانگیر ترین کے جہاز پر مفت میں کی جانے والی سیریں،اور دوسرے اخراجات کا کیا ہوگا؟وہ بھی واپس کریں گے؟اوران نوازشات کے بدلے چینی مافیا کی جانب سےعوام سے لوٹے گئے100 ارب بھی واپس کریں گے؟۔



چینی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اور بھی کئی صحافیوں کی طرف سے سوال کیا جا رہا ہے کہ آخر عمران خان نے جہانگیر ترین سے سوال کیوں نہیں کیا کہ وہ جس جہاز میں لوگوں کو بھر بھر کر لا رہے ہیں وہ کہا سے آیا۔
اسی حوالے سے معروف صحافی عمار مسعود نے بھی سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ باریک واردات ہو گئی ہے۔

اس رپورٹ پر عملدرآمد کرنے اور نہ کرنے دونوں صورتوں میں حکومت مورد الزام ٹھرتی ہے۔ اب ایک طرف کھائی ہے دوسری طرف شیر۔



۔خیال رہے کہ ں۔ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ میں 9 ملوں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔رپورٹ میں جہانگیرترین، عمر شہریار اور مونس الٰہی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔رپورٹ میں اومنی گروپ اور شہبازشریف کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔شوگر سکینڈل میں ملوث افراد سے ریکوری کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں شوگر سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ریکوری کی رقم متاثرہ کسانوں میں تقسیم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔چینی تحقیقاتی رپورٹ کا معاملہ نیب کو بھی بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔