طیارہ حادثہ: لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، عذرا پیچوہو

  • May 22, 2020, 8:15 pm
  • National News
  • 146 Views

#Karachi #AirBus #PlaneCrash
#PIAcrash #PK8303 #PIA #HamaraQTA #NewsUpdate

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو حادثے کے بعد سندھ حکومت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ جائے حادثہ سے اب تک 32 افراد کی لاشیں جناح اور سول اسپتال منتقل کی جاچکی ہیں۔

صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا ہے اور تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافز کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال کی تمام صورتحال سے مطمِئن ہیں کیونکہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی اسپتالوں میں ہائی الرٹ تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، گھروں کے اوپر طیارہ گرنے سے زخمیوں کی تعداد زیادہ ہے اور متعدد لاشیں و زخمی جناح اسپتال لائے گئے ہیں۔

دوسری جانب جائے حادثہ پر ملبے سے لاشوں و زخمیوں کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 32 افراد کی میتیں سول اور جناح اسپتال پہنچائی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کیلئے ڈی این اے کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر گرگر تباہ ہوگیا جبکہ جہاز میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے۔

حادثے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمے ہونے کا خدشہ ہے۔