سعودی عرب میں تو چاند نظر نہیں آیا لیکن مفتی پوپلزئی نے کیا اعلان کیا؟ بڑی خبر آگئی

  • May 22, 2020, 11:41 pm
  • National News
  • 250 Views

سجد قاسم علی خان پشاور کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عید 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ مفتی پوپلزئی نے اجلاس شروع ہونے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ " ملک کے بیشتر علاقوں سے رویت ہلال شوال المکرم کے اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔ تاہم ابھی تک شہادتوں کی تصدیق کا عمل شروع نہیں ہوا ہے ۔ تمام تر شواہد عین شریعت مطہرہ کے اصولوں کے بنیاد پر جانچنے کے بعد حتمی اعلان ہوگا ۔"

اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں کہا کہ " ابھی تک کوئی براہ راست شہادت موصول نہیں ہوئی۔ گردونواح سے جو اطلاعات آرہی ہیں ان کی تصدیق کا عمل بھی تاحال شروع نہیں ہوا ہے ۔ من گھڑت خبروں کو نہ پھیلائیں۔"

مذکورہ بالا ٹویٹس کے لگ بھگ آدھے گھنٹے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ایک اور ٹویٹ میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ " جامع مسجد قاسم علی خان کے مطابق کل ان شاءاللہ تیسواں روزہ اور پرسوں بروز اتوار عید الفطر ہوگی ان شاءاللہ۔ جنہوں نے 29 روزے رکھے ہیں ان پر ایک روزے کی قضاء لازم ہے۔"