کراچی کے اسپتالوں میں کورونا وارڈ بھر گئے

  • May 28, 2020, 11:30 am
  • COVID-19
  • 136 Views

کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے مختص وارڈ بھر گئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر نجی اور سرکاری اسپتالوں نے مزید کورونا کے مریض لینے سے انکار کر دیا ہے۔

جناح اسپتال میں ایچ ڈی یو کے 19 بستروں پر مریض موجود ہیں، جبکہ آئی سی یو کے 17 بستروں پر مریض موجود ہیں۔

اسی طرح سول اسپتال میں مختص 12 وینٹی لیٹرز پر بھی مریض موجود ہیں۔

نجی اسپتالوں کی بات کی جائے تو انڈس اسپتال کے تمام 28 بستر اور 15 وینٹی لیٹر بھر گئے ہیں۔

اوجھا اسپتال کے تمام 50 بیڈ اور 16 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

ضیاء الدین اسپتال کے مخصوص 51 بیڈ اور 6 وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں۔

آغا خان اسپتال نے کورونا وائرس کے مزید مریض لینے سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹس بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق مریضوں کا بوجھ عید کی چھٹیوں کے باعث سامنے آیا ہے۔