متحدہ لندن کے سربراہ الطاف حسین کی بیٹی کی موت کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

  • May 28, 2020, 1:39 pm
  • World News
  • 282 Views

متحدہ لندن کے سربراہ الطاف حسین کی بیٹی کی موت کی خبر میں کتنی سچائی ہے ، حقیقت سامنے آ گئی ، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ خبریں زیر گردش تھی کہ متحدہ لندن کے سربراہ الطاف حسین کی بیٹی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں ہیں ۔ جبکہ جنازہ کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی گئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سسکتا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین روتے ہوئے گلوز اور ماسک لگائے آخری رسومات ادا کررہے ہیں۔
الطاف حسین کی بیٹی سے متعلق خبر کے حوالے سے ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ یہ جنازہ الطاف حسین کی بیٹی افضہ الطاگ کا نہیں ہے بلکہ یہ صفیہ اکبر کے جنازے کی ویٖڈیو ہے۔بتایا گیا ہے کہ ویڈیو 22 مئی کی ہے ، جس میں صفیہ اکبر کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں ۔
صفیہ اکبر ایم کیو ایم لندن کی سینئر رہنما تھیں جبکہ ایم کیو ایم انٹرنیشنل کی خواتین ونگ کی سربراہ تھیں۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے دہشت گردی کے لیے اکسانے کے الزام میں اولڈ بیلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے آغاز سے قبل ہی ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی حوالے سے پاک سر زمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ بانی لندن سے سیکرٹریٹ فروخت بھی کر دیں گے تو ان کے ہاتھ پیسہ نہیں آئے گا۔
مصطفیٰ کمال کے کے ایف کے ٹرسٹی بھی رہے ہیں،کیا یہ جائیداد کے کے ایف کے انڈر آتی ہے اور اسے بیچا جا سکتا ہے یا نہیں؟ انہی کا سوالات کا جواب دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ الطاف حسین یہ جائیداد فروخت کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مکافات عمل ہے۔وہ نائن زیرو بند کرنے کا الزام لگاتے ہیں کہ اداروں نے بند کر دیا تو وہاں کون سا ادارہ بند کر رہا ہے