کوئٹہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ

  • May 28, 2020, 1:48 pm
  • Weather News
  • 209 Views

کوئٹہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ کو موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم بعداز دوپہر کشمیر ، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ،بارکھان 40 ،دالبندین 42،گوادر 33، قلات29، خضدار37، لسبیلہ42، نوکنڈی42 ،سبی47، تربت42،ژوب38،اور زیارت میں 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔