گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 88ہوگئی

  • May 31, 2020, 10:20 pm
  • COVID-19
  • 169 Views

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 88ہوگئی ہے۔ مزید نئے 3ہزار39کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 69ہزار496 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں 88اموات کے ساتھ اس وقت مجموعی اموات 1483ہوچکی ہے ‘ آنے والے دنوں میں اموات اور کیسز کے اندرا ج کی رفتار میں مزید تیزی کا امکان ہے۔
اب تک ملک میں 24ہزار271مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 42ہزار742رہ ہوگئی ہے جن میں سے 111کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 5 لاکھ 32 ہزار کے قریب ٹیسٹ کرچکے ہیں ، مصدقہ کیسز کی شرح 12.4 فیصد ہے،پاکستان میں 36 فیصد لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا ہے کہ مساجد، بازاروں اور دیگر پرہجوم مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار دیا ہے، جیسے کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں تو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کر نے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمارے کیسز بھی بڑھیں گے اور بدقسمتی سے اموات بھی بڑھیں گی ، لوگوں سے اپیل ہے قوم اور لوگوں کو صحیح معلومات پہنچائیں، صحیح رہنمائی کریں اور درست معلومات فراہم کریں،پاکستان کے نئے نظام ریسورس منیجمنٹ سسٹم سے جلد تفصیل سے آگاہ کریں گے اور پاکستان میں بستروں، آئی سی یو اور وینٹی لیٹرز اور دیگر سہولیات کی کیفیت پر بریفنگ دیں گے۔
ہفتہ کو ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں معاون خصوصی معید یوسف کے ہمزاہ پریس کانفرنس کرتیہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ جیسے کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں تو جو احتیاطی تدابیر دی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے اور خاص کرماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاک آپ دفتر یا باہر کہیں بھی ہوں اور سمجھتے ہوں کہ سماجی فاصلہ رکھنا ہے تو وہاں ماسک پہننا لازمی ہے، پرہجوم جگہوں پر ماسک پہننا ہم نے لازمی قرار دیا ہے۔