پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

  • June 1, 2020, 1:51 pm
  • Business News
  • 106 Views

لاہور : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پروزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی، جس میں کہا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی سے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والےافرادقیمتوں میں کمی سے مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پروزیراعظم کو خراج تحسین پیش کی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سےجمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا حکومت نےیکم جون سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی ، ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والےافرادقیمتوں میں کمی سے مستفید ہوں گے، پنجاب اسمبلی وزیراعظم کوپٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی، وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5پیسے اضافے کےساتھ80روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

بعد ازاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کر دی ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سےکم قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، بھارت میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں ہم سے2گنا زیادہ ہیں جب کہ بنگلادیش، سری لنکا اورنیپال میں قیمتیں 50سے75 فیصد زائد ہیں۔