امارات ایئر لائن کا مزید 50 مقامات پر پرواز چلانے کا فیصلہ

  • June 1, 2020, 5:00 pm
  • World News
  • 134 Views

امارات ایئر لائن کا مزید 50 مقامات پر پرواز چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق امارات ایئر لائن کے سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ امارات ایئر لائن اپنی پرواز کو 50 مزید مقامات تک پھیلائے گی کیوںکہ زیادہ تر ممالک نے سفری پابندیوں کو کم کیا ہے۔ امارات ایئر لائن کے سی ای او عادل ریڈھا نے کہا کہ ایئر لائن کو یقین ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید مقامات کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی اور مسافروں کو سہولت فراہم ہو سکے گی۔
انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ جون کا مہینہ امارات ایئر لائن کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ پرواز کو مزید مقامات تک بڑھانے کیلئے ہم متعلقہ حکام ا ور حکومتوں کے ساتھ بہت ہی قریبی رابطے میں ہیں۔
معاہدے ہونے کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ آج امارات، اتحادایئر ویز اور فلائی دبئی کی جانب سے شیڈول اور خصوصی وطن واپسی کیلئے پروازیں شروع کی گئی ہیں ۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ بین الاقوامی ایئر لائن کی جانب سے 21 مئی کو دنیا بھر کے 9 ممالک کیلئے پروازیں شروع کی گئیں تھیں۔ ان ممالک میں برطانیہ ، جرمنی ، فرانس ، اٹلی ، اسپین ، امریکہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ ایئرلائن دبئی میں برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان سفر کرنے والے صارفین کے لئے بھی رابطے کی پیش کش کرے گی۔ طے شدہ خدمات کے علاوہ امارات سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے ساتھ مل کر بھی کام جاری رکھے گا تاکہ وطن واپس جانے کے خواہشمند زائرین اور رہائشیوں کے لئے وطن واپسی کی سہولت فراہم کرسکیں۔
یاد رہے اماراتی ایئرلائن نے مالی مشکلات کے باعث کچھ ملازمین کو فارغ کردیا تھا ، ایئرلائن کے فیصلے سے کتنے ملازمین متاثر ہوں گے، اس حوالے سے نہیں بتایا گیا، امارات ایئرلائن نے دبئی میں ٹرینی پائلٹ اور عملے کے کچھ لوگوں کو نوکری دے نکالا ہے۔