سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 22 اموات

  • June 1, 2020, 5:02 pm
  • COVID-19
  • 117 Views

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید22 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 1402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 6 ہزار 289 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 1402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 647 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 503 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 785 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 14 ہزار 590 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کے14 ہزار 554مریض زیر علاج ہیں،13346 گھروں،113مراکز، اسپتالوں میں 1095 زیرعلاج ہیں، 342 مریضوں کی حالت تشویش ناک،71مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،24 گھنٹے میں مزید 60 افراد جان کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی تعدادچ 1543 تک جا پہنچی جبکہ کرونا کےمجموعی کیسز کی تعداد 72ہزار سے تجاوز کر گئی۔