کورونا وائرس ، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے اہم خبر

  • June 2, 2020, 4:15 pm
  • National News
  • 147 Views

کراچی : سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری کردئیے، جس کے مطابق بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے ہوم قرنطینہ شق برقرار ہے جبکہ مسافروں کاکوروناٹیسٹ منفی ہو ان کیلئے سرکاری یاہوٹل قرنطینہ کی شرط نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن کی بحالی کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری کردئیے، جو 10 جون تک نافذ العمل رہیں گے۔

قوائدوضوابط کےتحت بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئےہوم قرنطینہ شق برقرار ہے جبکہ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو، ان کیلئے سرکاری یا ہوٹل قرنطینہ کی شرط نہیں ہوگی، منفی رپورٹ کی صورت میں مسافر اپنے گھر میں ہی 14روز قرنطینہ رہ سکیں گے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مثبت،علامات زیادہ ہوں توسرکاری یاہوٹل قرنطینہ میں جانا ہوگا ، ٹیسٹ مثبت مگرحالت خراب نہیں توہوم قرنطینہ کی اجازت دی جاسکتی ہے جبکہ مثبت ٹیسٹ پر مسافر کو کسی دوسرےصوبے جانے کی اجازت نہیں۔

سی اے اے ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے قواعد و ضوابط کانوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق کمرشل اور نجی پرائیویٹ طیاروں کی پروازوں پر لاگو ہوگا جبکہ جہاز کواڑان بھرنے سےپہلےجراثیم سےپاک کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا بھی لازمی ہوگا۔

سی اے اے کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا جہاز میں پی پی ای کا ضروری ذخیرہ لازمی رہے گا اور مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہے۔

نوٹیفکیشن میں مسافروں،جہاز کےعملے کو ذاتی حفاظت،سماجی فاصلہ یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دوران پرواز مسافروں کاسٹنگ پلان تصاویر کی صورت سی اے اے کوبھجوایا جائے گا اور لینڈنگ کےبعدمسافروں کاسامان جراثیم سےپاک کرکےدیا جائے گا۔

پرواز کے مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی جمع کرانا لازمی ہوگا اور ایئرپورٹس کے انٹرنیشنل،ڈومیسٹک لاؤنجز میں تھرمل اسکینرزسے اسکینگ بھی لازمی ہے جبکہ بیرون سے آنے والی پروازوں کے کیبن کریو کے کورونا ٹیسٹ ترجیح ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کارگو میں ڈیڈ باڈیز لانے والے عملے کے ٹیسٹ بھی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔