بلوچستان میں کورونا کیسز 4 ہزار 514 ہو گئے

  • June 2, 2020, 4:20 pm
  • COVID-19
  • 301 Views

بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ر یکارڈ کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان کے محکمۂ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 4 روز کے دوران مزید 586 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان نئے 586 کورونا کیسز کے بعد بلوچستان میں اب تک 4 ہزار 514 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔


صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 565 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمۂ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 900 افراد اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 4 روز میں کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا سے 49 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 621 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 47 ہزار 667 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 27 ہزار 110 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔