24 گھنٹوں میں پنجاب پولیس کے 8 افسران و اہلکار کورونا کا شکار

  • June 2, 2020, 4:26 pm
  • COVID-19
  • 119 Views

گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب پولیس کے 8 افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اب تک پولیس کے18ہزار816 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ کئےگئے۔

پنجاب بھر میں پولیس کے اب تک 418 افسران و اہلکار کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھرمیں 15ہزار921 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

دو روز میں مزید 2 ہزار477 اہلکار وافسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس میں اب تک کورونا سے 4 اہلکار شہید ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کورونا سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں 3 کا تعلق لاہور،ایک کا فیصل آباد سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے اب تک 254 افسران و اہلکار کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔