ملالہ یوسفزئی کا امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شہری کے قتل پر انصاف کا مطالبہ

  • June 3, 2020, 11:12 am
  • World News
  • 104 Views

ملالہ یوسفزئی کا امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شہری کے قتل پر انصاف کا مطالبہ۔ نا انصافی کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے، احمود آربیری، بیرونا ٹیلر، جارج فلوئیڈ اور ان سے قبل متعدد دیگر افراد کے لیے انصاف کی لڑائی میں سیاہ فام کمیونیٹی کے ساتھ کھڑی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی امریکی سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’میں احمود آربیری، بیرونا ٹیلر، جارج فلوئیڈ اور ان سے قبل متعدد دیگر افراد کے لیے انصاف کی لڑائی میں سیاہ فام کمیونیٹی کے ساتھ کھڑی ہوں۔ ملالہ نے لکھا کہ ہم ناانصافی کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا ہیش ٹیگ #BLACKLIVESMATTERS یعنی سیاہ فام کی زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں استعمال کیا۔



واضح رہے کہ ریاست منی سوٹا کے شہر مینی ایپولس میں گزشتہ دنوں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام افراد کی زندگیوں کو بھی دیگر سفید فام شہریوں کی طرح محفوظ بنایا جائے اور انہیں برابر کے حقوق دیے جائیں۔