کورونا مریضوں کی موت سے پیسے ملتے ہیں۔کوکب نورانی

  • June 3, 2020, 2:50 pm
  • COVID-19
  • 313 Views

علامہ کوکب نورانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کورونا وائرس موجود ہے، کسی کو لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے،احتیاط کرنا لازمی ہے،کوشش کریں کہ تکلیف ہو بھی تو اسپتال نہ جانا پڑے۔کیونکہ اگر اسپتال چلے گئے تو انہوں نے واپس نہیں آنے دینا۔وہ آپ کو کورونا کے کھاتے میں ڈال دیں گے کیونکہ اس کے انہیں پیسے ملیں گے۔
یہ لوگ گھر والوں سے ملنے بھی نہیں دیتے،لوگوں کو کس طرح مارا جارہا ہے یہ باتیں آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آرہی ہیں۔علامہ کوکب نورانی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے لئے جو ویکسین تیار کی جارہی ہے اس میں ایسی چیز ڈالی جائے گی جو ہمارے ذہنوں کو کنٹرول کر سکے گی۔اس ویکسین کے ذریعے وہ لوگ ہمارا مزاج کا قابو کر لیں گے۔یہودی اس ویکسین میں ایک چپ ڈالنا چاہ رہے ہیں۔
جس سے انسان وہی سوچے گا جو وہ چاہتے ہیں۔کوکب نورانی نے مزید کہا کہ یہودی دنیا کو قابو کرنے کے لیے روایتی کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی جیسے بٹ کوائن سے تبدیل کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔تاکہ دنیا بھر کے انسانوں پر نظر رکھی جا سکے۔اور کرنسی بھی صرف ایک ہاتھ میں ہو اور یہودیوں کے کنٹرول میں ہوں۔



۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 852، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 80 ہزار 463 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 67 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1688 ہو گئی ہیں۔
صوبوں، صنعتوں ٹرانسپورٹ، مارکیٹس اور دوکانداروں کو سختی کی ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماسک پہننے کی ہدایات کی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 31 ہزار 86 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کیسز کی تعداد 29 ہزار 489 ، خیبرپختونخوا میں 10ہزار 897 اور اسلام آباد میں 3188 ہو گئی۔