پنجاب: کرونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

  • June 5, 2020, 4:21 pm
  • COVID-19
  • 166 Views

لاہور: صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں پنجاب میں عالم گیر وبا کے 2040 نئے کیس سامنےآگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 33144 ہوگئی۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں سب سے زیادہ 1095 کیسز سامنے آئے، پنجاب میں کرونا سے مزید 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 629 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ اب تک 266،959 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 7806 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 68 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,896 نئے کیسز سامنے آئے۔

کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 17 واں ملک بن چکا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 89,249 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,838 ہو گئی ہے۔